فیفا ورلڈ کپ 2026 کا نیا چیمپئن، اسپین

فٹبال کے سب سے بڑے معرکے میں اسپین نے شاندار، منظم اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ارجنٹائن اپنی روایتی فارم برقرار نہ رکھ سکی، جبکہ اسپین نے پورے میچ میں عمدہ حکمت عملی، مضبوط دفاع اور فیصلہ کن حملے کے ذریعے ثابت کر دیا کہ وہ اس کامیابی کی مکمل حقدار تھی۔
مبارک ہو اسپین! ایک نئے عالمی چیمپئن نے فٹبال کی تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے درج کر دیا۔
فیفاا ورلڈ کپ 2026: اسپین نے ارجنٹائن کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا
اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 سے شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
میچ مقررہ 90 منٹ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم اضافی وقت کے 106ویں منٹ میں فیران ٹوریس نے فیصلہ کن گول کر کے اسپین کو فتح دلائی۔ ارجنٹائن، جو اپنے عالمی ٹائٹل کا دفاع کر رہا تھا، پورے میچ میں اپنی روایتی جارحانہ کارکردگی پیش نہ کر سکا اور اسپین کے منظم دفاع اور مسلسل دباؤ کے سامنے بے بس دکھائی دیا۔
ارجنٹائن کی جانب سے لیونل میسی کی قیادت میں کئی کوششیں کی گئیں، تاہم اسپین کے دفاع اور گول کیپر نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ اس فتح کے ساتھ اسپین نے 2010 کے بعد دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جبکہ ارجنٹائن مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچنے کے باوجود اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں