تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدید، خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ترقیاتی فنڈز روک دیئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے درمیان تعلقات گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدہ ہیں، جبکہ علی امین گنڈاپور نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کا فون نمبر بھی بلاک کر رکھا ہے۔ قومی اسمبلی کے رکن فیصل امین گنڈا پور نے ڈیرہ کے فنڈز روکے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی آخری ریلیز کی مجموعی مالیت 43 ارب روپے تھی تاہم ڈیرہ کو صرف 8 کروڑ روپے دیئے گئے۔فیصل امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ڈیرہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں 50 سے 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کام مکمل ہوچکا ہے، جس کی رقم واجبات کی صورت میں موجود ہے، تاہم مالی سال 2026-27 کے لیے ان منصوبوں کا صفر بجٹ مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے ایس ڈی آئی، ڈیرہ کے لیے بھی رواں مالی سال کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا اور اس منصوبے کی بجٹ تخصیص صفر ہے۔