پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے پشاور موٹروے کے ساتھ ساتھ سی پیک روٹ پر بھی کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں اور ان میں ریت اور مٹی بھرنے کے لیے مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے آج رات سے پشاور موٹروے ون کو گیارہ بجے بند کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم سی پیک روٹ کو بھی بند کیا جا رہا ہے اور دریائے سندھ سمیت دائود خیل، ترناب اور فتح جھنگ کے قریب چار مقامات پر کنٹینرز موجود ہیں جنہیں ریت اور مٹی سے بھرا جا رہا ہے اگرچہ خیبر پختونخوا میں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کی پکڑ دھکڑ بھی جاری ہے جس سے پی ٹی آئی کارکنوں میں جوش و خروش پیدا ہوا ہے اور لانگ مارچ کے حوالے سے مومینٹم بن چکا ہے اسی سلسلے میں سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی رہائش گاہ الامین ہائوس پر آج ورکرز کی میٹنگ بلا رکھی ہے چند روز قبل ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں ہونے والے آئی ایس ایف کے کنونشن میں نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی اور کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد آئی ایس ایف کے عفان مروت کی قیادت میں وفد نے وزیر اعلی سہیل آفریدی سے ملاقات کر کے ان کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔