ترکی اور شام میں زلزلہ

ترکی اور شام میں زلزلہ، 100 سے زائد اموات، زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی، سینکڑوں عمارتیں منہدم
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ پیر کو جنوب مشرقی ترکی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 7.8 تھی۔ اس زلزلے سے کئی شہروں میں عمارتیں منہدم ہوگئیں اور ہمسایہ ممالک شام اور لبنان میں بھی نقصان ہوا۔ ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔