مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ زنگاڑا کے خدرخیل مارکیٹ ایریا میں مبینہ ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں 5 سالہ دو بچے جاں بحق، ایک بچہ زخمی ہوا ہے، زخمی بچوں کو فوری طور پر سراروغہ ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک بچہ راستے میں اور دوسرا ہسپتال پہنچتے ہی جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں کی فضا میں ایک مخصوص آواز ہوتی ہے اور یہ آوازیں آج شام سے ہی سراروغہ ایریا میں بھی سنی جارہی تھی۔
مبینہ ڈرون حملے کے حوالے سے سرکاری سطح پر مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں اور نہ ہی مقامی ضلع انتظامیہ نے اسکی تصدیق کی ہے، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کی واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔