ڈیرہ اسماعیل خان : قریشی موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ میں دریا خان کے مقامی صحافی زندگی کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق دریا خان پنجاب سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی ملک عمر زمان آرائیں ڈیرہ اسماعیل خان سے اپنے گھر جارہے تھے کہ حقہ مارکہ صابن فیکٹری کے قریب قریشی موڑ پر ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے ‘ دریاخان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے صحافیوں نے ملک عمر زمان آرائیں کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ‘ اور کہا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکے لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔