ڈیرہ اسماعیل خان : سب ڈویژن درازندہ کے علاقے سرہ خاورہ کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پیاز سے لوڈ ٹرک میں جا لگی ، حادثہ میں 2 مسافر جاں بحق ، آٹھ بچوں، چار خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں7 افراد کی حالت تشویشناک ۔تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن درازندہ کے علاقے سرہ خاورہ کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پیاز سے لوڈ ٹرک میں جا لگی، حادثہ میں 2 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ آٹھ بچوں، چار خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد درازندہ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا۔