وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ اعلی تعلیم کے لیکچرز اور پروفیسرز کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلی محمود خان نے دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعینات محکمہ اعلی تعلیم کے لیکچرز اور پروفیسرز کو فوری طور پر محکمہ اعلی تعلیم واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں محکمہ اعلی تعلیم اور اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعینات لیکچرز اور پروفیسرز کو تین دنوں کے اندر محکمہ اعلی تعلیم واپس بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ لیکچرز اور پروفیسرز درس و تدریس کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں انتظامی عہدے چلانے کے لئے بھرتی نہیں کیے گئے۔ وزیر اعلی نے حکم دیا ہے کہ لیکچرز اور پروفیسرز جس مقصد کے لئے بھرتی کئے گئے ہیں ان سے وہی کام لیا جائے اور ان لیکچرز اور پروفیسرز کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی سے کالجوں میں درس و تدریس کا عمل متاثر ہو رہا ہے انہوں نے اساتذہ کی دیگر محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کا عمل مستقبل طور پر بند کرنے کے ہدایات جاری کی ہیں۔