زرعی یونیورسٹی ڈیرہ میں 11 سکیل کے جونیئر کلرک سے پی آر او سکیل 17 کی ذمہ داریاں واپس

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ایکٹ 2012 کے تحت انتظامی کارکردگی اور گڈ گورننس کے لیے، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے شیراز احمد مغل، جونیئر کلرک (BPS-11) کو ان کی اضافی ذمہ داریوں پی آر او ( BPS-17) اور سیکرٹری ٹو وائس چانسلر سے ریلیو کر دیا ہے۔ رجسٹرار یونیورسٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق شیراز مغل کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مزید اسائنمنٹ اور پوسٹنگ کے لیے رجسٹرار آفس کو رپورٹ کریں اور یہ حکمنامہ وسیع تر ادارہ جاتی مفاد میں جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں خان ملوک وزیر کے ساتھ زرعی زمین تنازعہ کیس میں پریس کانفرنس کرنے اور اس کے بعد شیراز مغل کو ذمہ داریوں سے سبکدوش کیے جانے کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے تاہم رجسٹرار آفس سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں اسے گڈ گورننس اور انتظامی فعالیت کی بہتری کے لیے اہم اقدام گردانا گیا ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے شیراز مغل کو سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کے دور حکومت میں زرعی یونیورسٹی میں گریڈ 11 میں بطور جونیئر کلرک تقرری عمل میں لائی گئی تھی تاہم وہ سیکرٹری ٹو وائس چانسلر اور پبلک ریلیشنز آفیسر( بی پی ایس 17) کی اضافی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں