شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے کی کوریج کے لیے 14 ہزار صحافیوں نے رجسٹریشن کرالی

تہران : سابق ایرانی سپریم لیڈر کے جنازے کی کوریج کے لیے 900 غیر ملکی صحافیوں سمیت 14000 صحافیوں، فوٹوگرافرز اور میڈیا نمائندگان نے رجسٹریشن کرالی۔
تفصیلات کے مطابق سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے کے لیے نو سو غیر ملکی صحافیوں سمیت چودہ ہزار صحافیوںفوٹوگرافرزاور میڈیا نمائندگان نےتقریب کی کوریج کے لیے رجسٹریشن کرائی سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جو ایران کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہونے جا رہا ہے۔رواں برس 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور علی لاریجانی سمیت متعدد سیاسی و عسکری رہنماؤں کی شہادت کے بعد اب ان کی آخری رسومات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، قیادت منتقل ہونے کے بعد اب ان کے صاحبزادےمجتبیٰ خامنہ ای نے ایران کی باقاعدہ قیادت سنبھال لی۔اس تاریخی اور عالمی اہمیت کی حامل تقریب کی کوریج کے لیے 900 غیر ملکی صحافیوں سمیت 14 ہزار سے زائد صحافیوں فوٹوگرافرز اور میڈیا نمائندگان نے رجسٹریشن کرائی ہے، جو ایران کی تاریخ میں بین الاقوامی میڈیا کی سب سے بڑی شرکت ہے۔تہران کے امام خمینی کمپلیکس میں دو روزہ سوگ کی مرکزی تقریبات منعقد ہوں گی، جو 4 جولائی کی صبح 6 بجے سے شروع ہو کر 5 جولائی کی رات 8 بجے تک جاری رہیں گی، ان تقریبات میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے سربراہانِ مملکت، وزرائے خارجہ اور اعلیٰ وفود شرکت کریں گے۔آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کا آغاز 5 جولائی بروز اتوار صبح 6 بجے ہوگا، جبکہ 6 جولائی کو تہران کے انقلاب روڈ، لشکری روڈ اور آزادی روڈ پر نمازِ جنازہ کا مرکزی اور تاریخی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔7 جولائی کو جسدِ خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذہبی مرکز “قم” منتقل کیا جائے گا، جہاں مسجدِ جمکران میں الوداعی تقریبات ہوں گی، جنازے کو عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جہاں لاکھوں عراقی شہری آخری دیدار اور نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے۔
ایرانی حکومت کے اعلامیے کے مطابق، جنازے اور سوگ کی تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں اور زائرین کی سہولت کے لیے 3 جولائی سے 6 جولائی تک تہران کے تمام ہوٹلوں نے رہائش کے کرایوں میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں