جے یو آئی کے امیدوار این اے 45 مولانا عبید الرحمن کی کارنر میٹنگز بڑی برادریوں کی جے یو آئی میں شمولیت

ڈیرہ اسماعیل خان: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبید الرحمن کی کارنر میٹنگز ، تحصیل درابن کی بڑی برادری کی شمولیت
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے امیدوار برائے این اے 45، ڈیرہ اسماعیل خان ٹو مولانا عبید الرحمن کی اپنے حلقہ میں سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ مولانا عبید الرحمن کی تحصیل درابن اور قانون گو حلقہ مریالی میں کارنر میٹنگز اور شمولیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے اور چودہوان میں یونین کونسل بکھی سے سابق ضلع ممبر چن شاہ نے اپنی برادری سمیت مولانا عبید الرحمن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ یونین کونسل مریالی کے علاقہ موسی ٹائون میں ہونے والی کارنر میٹنگ میں مولانا انور فقیر اور صدیق خان بلوچ نے اپنی برادری سمیت جے یو آئی میں شمولیت کے بعد مولانا عبید الرحمن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اس موقع پر مطیع اللہ بابڑ اور ملک اکرام ایسر بھی مولانا عبید الرحمن کے ہمراہ تھے۔ دامان ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبید الرحمن نے کہا کہ سابق ایم پی اے پی کے 115 آغاز خان گنڈا پور کی جے یو آئی میں شمولیت سے جمعیت کی پوزیشن اس حلقہ میں مستحکم ہوئی ہے اور ہماری روزانہ کی بنیاد پر ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامی بلدیاتی نمائندے اور اہم برادریاں جے یو آئی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں انشاء اللہ 8 فروری کا دن کتاب کی کامیابی کا دن ہو گا اور حلقہ کے عوام کے مسائل کا حل نکالیں گے اور عملی طور پر کام کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ کے عوام محرومیوں کا شکار ہیں اگر عوام کی حمایت اور اللہ کی نصرت شامل حال رہی تو علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور ترقی و خوشحالی لائیں گے۔