ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے44 اور این اے45 سابق سینیٹر وقار احمد خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں نے مجھے ووٹ دیکر منتخب نہیں کیا لیکن میں نے ڈیرہ اسماعیل خان کی دھرتی کیلئے دن رات ایک کیا ہے، مسلسل ڈیرہ کے لوگوں سے رابطے میں رہا، ڈیرہ اسماعیل خان میں 1200ارب روپے کی لاگت سے آئل ریفائنری لگا رہاہوں ،جس میں ڈیرہ کے 5000 بے روزگار نوجوانوں کو پہلے مرحلے میں روزگار دونگا جبکہ دوسری مرحلے میں 20 ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا، اور اس ریفائنری سے حاصل ہونیوالی آمدن کا 20 فیصد گلزار فائونڈیشن کیلئے مختص ہوگا، جو ہسپتال ، روڈز، صحت کے منصوبوں وغیرہ پر خرچ کئے جائینگے، ڈیرہ دھرتی کا باسی ہوں ،ڈیرہ کی عوام آٹھ فروری کو علاقہ کی تقدیر بدلنے کیلئے ان کو ، ان کے بیٹے سرحان احمد خان اور دیگر امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرے گی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈوکیٹ، امیدوار صوبائی اسمبلی پہاڑ پور روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ،میڈیا کوارڈینیٹر سینیٹر وقار احمد خان اقبال حیدر ، ملک طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ اور آصف بارکزئی و دیگر بھی موجود تھے، سابق سینیٹر وقار احمد خان نے کہا کہ ڈیرہ کی عوام نے ہمیشہ ٹانک اور افغانستان کے لوگوں کو ووٹ دیا، لیکن ڈیرہ دھرتی کے کسی باسی کو ووٹ دیکر اسمبلی نہیں بھیجا ، ڈیرہ کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، اس لیے اپنی اگلی نسل اپنے بیٹے سرحان احمد خان کو بھی سیاسی میدان میں اتار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ میں لنگر خانوں کو بدانتظامی کی وجہ سے ماضی میں بند کیا، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نے اپنا فلاحی کام بندکیا ہے، ڈیرہ میں مساجد تعمیر کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بچانے اور معیشت کے استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے بڑھ کر مسلم لیگ ن نے قربانی دی ہے اور اس کے لئے مسلم لیگ ن نے بدنامی کے چھیٹے بھی اپنے ذمہ لئے لیکن مسلم لیگ ن نے ذاتی مفاد کی نفی کرتے ہوئے ملک کا سوچا اور ملک کو استحکام دیا یہی وجہ ہے کہ ہم نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا اور اس کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔