ڈیرہ ٹانک روڈ پر پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر تھانہ ہتھالہ کی حدود میں الامین فارم ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیوں پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی کلاچی کفایت اللہ اور ایس ایچ او تھانہ ہتھالہ غلام ہاشم سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے گنرز سمیت زخمی اہلکاروں میں ایک لیڈی کانسٹیبل بھی شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹراما سنٹر، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کلاچی کفایت اللہ خان کی گاڑی حملے کے دوران الٹ گئی جس سے ان کا ایک گنر شدید زخمی ہو گیا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پولیس نے علاقے میں کارروائی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں