قسمت کی دیوی ایک مرتبہ پھر علی امین گنڈا پور پر مہربان، تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود علی امین ایک مرتبہ پھر صوبائی حلقہ پی کے 113 اور قومی حلقہ این اے 44 پر بھاری مارجن سے کامیاب ہو گئے ہیں، جمیعت علماء اسلام اور پیپلزپارٹی کے مقابلے میں علی امین نے حلقہ سٹی ون ڈیرہ اور این اے 44 پر بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرلی،8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں قسمت کی دیوی ایک مرتبہ پھر علی امین پر مہربان نظر آئی،تمام تر مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود علی امین نے حلقہ سٹی ون اور این اے 44پر بہت بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی،گزشتہ کئی ماہ سے منظرعام سے غائب رہنے کے باوجود علی امین نے حلقہ سٹی ون اور این اے 44پر جمیعت اور پیپلزپارٹی کو ایک بہت بڑے مارجن سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی،حلقہ سٹی ون پر علی امین نے 35454 ووٹ حاصل کیے جبکہ قومی حلقہ این اے 44 پر 93443 ووٹ لے کر بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی،واضح رہے کہ علی امین مختلف مشکلات اور رکاوٹوں کی وجہ سے وہ اپنے مدمقابل دیگر امیدواروں کی طرح کھل کر اپنی انتخابی مہم نہیں چلا سکے بلکہ علی امین نے بدستور رپوش رہتے ہوئے حلقہ سٹی ون اور این اے 44جیسے اہم حلقوں پر ایک مرتبہ کامیابی حاصل کر لی کیونکہ 2018 کے عام انتخابات میں بھی علی امین نے سابقہ صوبائی حلقہ پی کے 167 موجودہ حلقہ پی کے 113 اور سابقہ قومی حلقہ این اے 38 موجودہ حلقہ این اے 44 پر کامیابی حاصل کی علی امین نے حلقہ سٹی ون اور این اے ،44 پر مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کر کے ڈیرہ کی سیاست میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔