لکی مروت سوشل میڈیا کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری، کنکورڈیا کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سید فیصل سلیم مروت نے ارکان سے حلف لیا

لکی مروت سوشل میڈیا کلب کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری، کنکورڈیا کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر سید فیصل سلیم مروت نے ارکان سے حلف لیا

تفصیلات کے مطابق لکی مروت سوشل میڈیا کلب کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا تقریب کے مہمان خصوصی کنکورڈیا کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے منیجنگ ڈائریکٹر فیصل سلیم مروت تھے انہوں نے نومنتخب اراکین اور کابینہ سے حلف لیا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر کابینہ اراکین کو مبارکباد دی۔ تقریب میں سوشل میڈیا کے اراکین میں پریس کارڈز اور گفٹ پیکس بھی تقسیم کیے گئے۔فیصل سلیم مروت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسماندہ علاقے کی صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور خطے میں امن و امان کے قیام اور تعلیم کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کلب لکی مروت اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ صحافت کو ریاست کا اہم ستون اور صحافتی برادری کو معاشرے کا اہم طبقہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی رپورٹنگ میں زیادہ سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معاشرے میں بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا کلب لکی مروت کے صدر میر احمد مروت نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کنکورڈیا کالج کی تعلیم کے فروغ کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور لکی مروت ایسے پسماندہ علاقے کے ذہین اور قابل طلبہ کو زیور علم سے آراستہ کرنے میں کنکورڈیا کالج کی انتظامیہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور ہم کنکورڈیا کالج کی روز افزوں ترقی کے لیے دعاگو ہیں۔