220

ڈیرہ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی ہار پر آوازیں کسنے پر افغان ریڑھی بان نے پاکستانی ریڑھی بان کا ڈنڈے کے وار سے سر پھاڑ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ،پولیس نے افغانی سبزی فروش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ میچ کے دوران افغانستان ٹیم کی ہار اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر افغانی اور پاکستانی ریڑھی بان گتھم گھتا ہوگئے ، ہسپتال روڈ پر واقع کڑی علیزئی گیٹ کے قریب ایک ریڑھی بان نے افغان ریڑھی پر افغانستان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھبھتی کسی کہ کس طرح پاکستانی ٹیم نے افغان ٹیم کا بھرکس نکال دیا ،افغان ریڑھی بان نے اپنی کرکٹ ٹیم کی بے عزتی برادشت نہ کرنے پر طیش میں آکر ڈنڈوں کے وار سے دوسرے ریڑھی بان کا سر پھاڑ دیا ،زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے افغان ریڑھی بان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

8 تبصرے “ڈیرہ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی ہار پر آوازیں کسنے پر افغان ریڑھی بان نے پاکستانی ریڑھی بان کا ڈنڈے کے وار سے سر پھاڑ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں