ڈیجیٹل میڈیا کلب کے وفد کی آر پی او ڈیرہ غلام مبشر میکن سے ملاقات

ڈیجیٹل میڈیا کلب ڈیرہ کی آر پی او ڈیرہ غلام مبشر میکن سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی سمیت جرائم کی روک تھام اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے بات چیت
ڈیجیٹل میڈیا کلب کی کابینہ نے صدر عادل وقار کی سربراہی میں آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن سے آر پی او آفس میں ملاقات کی اور ان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر آر پی او نے ڈیجیٹل میڈیا کلب کی پیشہ ورانہ اور عوامی صحافت کو سراہتے ہوئے احتساب اور قانون کی عمل داری میں اسے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہر میں سیف سٹی منصوبے، عوامی پولیسنگ، تھانوں کی سطح پر خواتین کے لیے علیحدہ ڈیسک کے قیام اور خواجہ سرائوں کی پولیس میں شمولیت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ صدر عادل وقار نے ڈیرہ میں سمگلنگ، پہاڑ پور میں ڈکیتی اور شہر میں چوری کے بڑھتے واقعات پر عوامی تشویش کے بارے آگاہ کیا جس پر آر پی او غلام مبشر میکن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ سمگلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اسی طرح پہاڑ پور میں بھی جرائم کی روک تھام میں پولیس کے ساتھ ساتھ علاقہ کے عمائدین کو بھی آگے آنا ہو گا اور سماجی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ق تل مق اتلے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کرنا ہوگی۔ انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا کلب کی پولیس کے حوالے سے تنقید برائے اصلاح کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے احتساب کے لیے مثبت قرار دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں