ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان حنظلہ کو “پرائم منسٹرز اسکلز ایمبیسڈر فار یوتھ (Prime Minister’s Skill Ambassador For Youth)” کے تحت ” اسکل ایمبیسڈر فار یوتھ (Skill Ambassador For Youth)” کے طور پر منتخب کر لیا گیا، جو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور پورے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔
اس اہم موقع پر منعقدہ تقریب میں پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی(National Youth Employment Policy) کا باقاعدہ اجرا کیا گیا، جس میں ملک بھر سے صرف 16 نوجوانوں کو “اسکلز ایمبیسڈر (Skills Ambassador)” کے اعزاز کے لیے چنا گیا۔ ان منتخب نوجوانوں کو وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے خصوصی طور پر مدعو کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستانی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کے طور پر پیش کیا۔
حنظلہ کا اس فہرست میں شامل ہونا محض ایک ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان جیسے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مثال ہے کہ محنت، لگن اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے ذریعے قومی سطح پر پہچان بنائی جا سکتی ہے۔ ان کا انتخاب خاص طور پر ڈیجیٹل دنیا میں ان کی مہارت اور استعداد کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
اب حنظلہ سمیت تمام منتخب Ambassadors کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ ملک بھر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مہارتوں کی طرف راغب کریں اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یہ لمحہ نہ صرف حنظلہ اور اسکے والدین بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے کہ ہمارے نوجوان قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔