خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا، ڈیرہ اسماعیل خان کے طالب عالم مطعال کی پہلی پوزیشن

پشاور: خیبر پختونخوا میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے اتوار کو دوبارہ منعقد کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 امیدواروں نے 192 نمبر لے کر ایم ڈی کیٹ میں ٹاپ کیا ہے، ٹیسٹ میں کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا۔کے ایم یو کا کہنا ہے کہ 11 امیدواروں نے 190 سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ 180 سے 189 تک 402 امیدواروں نے نمبر حاصل کیے اور 170 سے 179 تک 2 ہزار 982 امیدواروں نے نمبر حاصل کیے۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ 46 ہزار امیدواروں میں سے 34 ہزار نے ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ 11300 امیدوار ٹیسٹ میں غیرحاضر رہے۔کے ایم یو کے مطابق ایم بی بی ایس میں پاس امیدوار کی شرح 55 فیصد رہی جبکہ بی ڈی ایس میں پاس امیدواروں کی شرح 50 فیصد رہی ہے ، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 26 نومبر کو 7 اضلاع میں منعقد کیا گیا تھا۔