جنوبی وزیرستان محسود پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات مکمل، فاروق محسود صدر منتخب

محسود پریس کلب رجسٹرڈ کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ محسود پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2024 کے لئے فاروق محسود اور رفیق عالم امیدوار تھے۔محسود پریس کلب کے 20 ممبران نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا جس میں 16 ووٹ لے کر فاروق محسود صدر منتخب ہوئے جبکہ رفیق عالم 4 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ محسود پریس کلب رجسٹرڈ کے نومنتخب صدر فاروق محسود نے کابینہ کا اعلان کیا۔ کابینہ میں سکندر حیات کو جنرل سیکٹری، عدنان خان بیٹنی نائب صدر، ودود محسود جائنٹ سیکٹری اور جلال محسود کو پریس سیکرٹری نامزد کیا گیا جبکہ سکندر حیات کو فنانس سیکٹری کا اضافی چارج دیا گیا۔

انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے پولیٹیکل محرر محمد اللہ نے بطور ضلعی نمائندہ جنوبی وزیرستان نے شرکت کی۔اس موقع پر نومنتخب صدر فاروق محسود نے محسود پریس کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صحافی کسی بھی علاقہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ محسود پریس کلب رجسٹرڈ کےممبران علاقائی مسائل سمیت صحافیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔