پہاڑوں کے عالمی دن پر قومی فوٹوگرافی مقابلہ ڈیرہ کے اثمار حسین نے جیت لیا

ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک اور اعزاز
پہاڑوں کے عالمی دن پر فوٹوگرافی کا قومی مقابلہ، ڈیرہ اسماعیل خان کے اثمار حسین نے مقابلہ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے معروف فوٹوگرافر اثمار حسین نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر ہونے والے فوٹوگرافی کے قومی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایک لاکھ روپے انعام جیت لیا۔اثمار حسین نے اجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ الحمد للہ اس سال کا اختتام ایک اور کامیابی کے ساتھ ہوا ہے۔