پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں یکدم بڑا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 روپے کا ہو گیا۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے کی قیمت 12.90 پیسے اضافے کے بعد 202.73 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 9.68 روپے مہنگا ہونے کے بعد 196.68 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روپے کی قدر گرنے کے باعث کیا گیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہو گا۔ جبکہ حکومت نے حکومت نے گیس کے نرخوں میں بھی 113 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ گیس مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین پر زیادہ بوجھ پڑے گا۔ گھریلو سمیت مختلف شعبوں کے گیس صارفین کیلئے 16 سے 113 فیصد تک گیس مہنگی کی گئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی ایڈوائز پر حکومت نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا، حکومتی فیصلے کے تحت اب گھریلو صارفین کیلئے گیس کے 12 سلیب ہوں گے۔
بتایا گیا ہے کہ جہاں ایک جانب گیس مہنگی کی گئی ہے، وہاں گیس صارفین پر فکسڈ چارجز کا بھی بوجھ ڈالا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے تمام گھریلو گیس صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت گیس استعمال نہ کرنے کی صورت میں بھی ہر صارف کو ہر ماہ 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ پروٹیکٹڈ صارفین کو ماہانہ 50 روپے فکسڈ چارجز جبکہ جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کو ماہانہ 500 روپے ادا کرنا ہوں گے۔