ڈیرہ اسماعیل خان: آل پاکستان کنکورڈیا کالجز میں کیلی گرافی اور پینٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد

کنکورڈیا کالج ڈیرہ اسماعیل خان کیمپس کے طلبہ کی شاندار کارکردگی۔ کنکورڈیا کالج ڈیرہ کے سٹوڈنٹ شہریار نے پہلی ، طالبہ فاطمہ نے دوسری جبکہ طالبہ قرت نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے کیلی گرافی اور پینٹنگ کے مقابلہ جیت لیا۔ ان مقابلوں میں ملک بھر کے کنکورڈیا کالجز کے طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا اور کنکورڈیا کالج اسماعیل خان کے طلبہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنے کالج اور شہر کا نام روشن کیا۔