وزیراعظم عمران خان کا دورہ سندھ ملتوی
کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے 8 اگست کو مٹھی میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے ، پی ٹی آئی کے راہنما جے پرکاش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن اور این سی او سی سے مشاورت کے بعد مٹھی میں ہونے والے جلسے کو ملتوی کیا گیا ہے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارٹی راہنماؤں سے مشاورت کے بعد جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مٹھی میں پی ٹی آئی کے جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان محرم الحرام کے بعد کیا جائے گا اور پی ٹی آئی کی جلسے کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی تھی۔